لاہور ہائی کورٹ نے گورنر ہاوس کویونیورسٹی میں تبدیل کرانے کیلئے دائر درخواست پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
گورنرہاوس میں187گھروں پرمشتمل رہائشی کالونی اورریسرچ گارڈن بھی ہے‘جہاں سکولوں اورکالجز کے طلبہ وطالبات ریسرچ کرتے ہیں‘سرکاری وکیل
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:09
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے گورنر ہاوس کویونیورسٹی میں تبدیل کرانے کیلئے دائر درخواست پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا‘جسٹس عابدعزیزشیخ نے بریسٹرجاوید اقبال جعفری کی درخواست پردرخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار نے یہ موقف اختیارکیا کہ دنیا بھر میں اعلی حکومتی شخصیات اورافسران کے لیے چھوٹے رقبے پر رہائش گاہیں تعمیر کی گئی ہے لیکن پنجاب کا گورنر ہاوس71ایکڑایک وسیع رقبہ پرپھیلا ہوا ہیاوراتنے بڑے رقبہ کو کسی ایک شخص کے محضوص کرنا ملک کے عوام کیساتھ انصافی ہے۔
وکیل نے استدعا کی گورنر ہا وس کویونیورسٹی اورپانچ پانچ مرلہ کیرہائشی پلاٹوں میں تبدیل کرنیکاحکم دیاجائے۔وفاقی حکومت کی جانب سیڈپٹی اٹارنی جنرل ذکریاشیخ نیدرخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ ا ٓئین کیآرٹیکل ایک سوایک کے تحت صدرپاکستان نے گورنرہاوس کوسرکاری رہائش گاہ قراردینے کیحوالے سے نوٹیفکشن جاری کیا ہواہے۔(جاری ہے)
گورنر ہاوس صدر مملکت اور وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔سرکاری وکیل کا مزید کہناتھا کہ گورنرہاوس میں187گھروں پرمشتمل رہائشی کالونی اورریسرچ گارڈن بھی ہے۔ جہاں سکولوں اورکالجز کے طلبہ وطالبات ریسرچ کرتے ہیں ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت نہیں ہے۔ اس لیے اسے خارج کیا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.