یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز میں دو سال کے دوران 28 ارب روپے کی ریکارڈ کمی
میاں محمد ندیم جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:24
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اکتوبر۔2016ء)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز میں گزشتہ دو سال کے دوران 28 ارب روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی۔ایک طرف یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز میں گزشتہ دو سال کے دوران 28 ارب روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے، تو وہیں مارکیٹ میں جائیداد کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان کے باوجود کارپوریشن کے اثاثوں کی مالیت میں بھی حیران کن طور پر 9 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
دو سال قبل کارپوریشن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 61 ارب روپے تھی جو مالی سال 15-2014 میں کم ہوکر 55 ارب اور 16-2015 میں مزید کم ہو کر 52 ارب 12 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔دستاویز کے مطابق کارپوریشن کی جائیداد کی مالیت جو دو سال قبل ساڑھے 7 ارب روپے تھی، اب کم ہو کر 4 ارب 13 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
اسی طرح کارپوریشن کے پاس نقد اور بینک بیلنس کی مالیت 5 ارب 46 کروڑ روپے، اسٹورز اسٹیشنری کی مالیت 10 ارب 29 کروڑ روپے۔
ٹریڈ میں اسٹاک کی مالیت 12 ارب 83 کروڑ روپے اور قلیل المدت ادائیگیوں کے لیے 4 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے موجود ہیں۔دستاویز کے مطابق دو سال قبل تک یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی مجموعی سیل 74 ارب روپے سالانہ تھی، جو اب کم ہو کر 46 ارب روپے سالانہ رہ گئی ہے، جبکہ کارپوریشن کا منافع بھی دو سال میں 3 ارب 78 کروڑ روپے کم ہوگیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.