گندم کی کاشت سے ایک ہفتہ قبل سیڈ گریڈنگ کروانے کی ہدایت

جمعہ 7 اکتوبر 2016 14:30

فیصل آباد۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔07 اکتوبر۔2016ء)اگلے چند ایام کے دوران شروع ہونے والی گندم کی کاشت کیلئے استعمال ہونے والے بیج کی سیڈ گریڈنگ کیلئے محکمہ زراعت کو 450 سیڈ گریڈر فراہم کر دیئے گئے ہیں جبکہ کاشتکاروں کو گندم کی کاشت سے کم ا ز کم ایک ہفتہ قبل سیڈ کی گریڈنگ کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گندم کی بمپر کراپ کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے کہاکہ کاشتکار منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ صاف ، موٹا ،بیماریوں سے پاک ، جڑی بوٹیوں کی باقیات و دیگر آلائشوں سے مبرا بیج بہترین فصل کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا ضامن ہے اس لئے اگر گھر کا بیج استعمال کرنا ہو تو اسے لازمی طور پر سیڈ گریڈر کے زریعے گریڈ کروا کر کاشت کیا جائے ۔ا نہوں نے بتا یا کہ مقامی زراعت آفیسرز (توسیع ) کو سیڈ گریڈرز کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ گندم کے کاشتکار اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔