انوراگ ٹھاکر اصل فکسر اور راجیو شکلا دلال ہے، بی سی سی آئی میں پہلے کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، لودھا کمیٹی کی سفارشات کا واحد حل مکمل طور پر بورڈ میں صفائی ہے
آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کا ٹوئٹر پیغام
جمعہ 7 اکتوبر 2016 18:35
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کے سابق چیئرمین للت مودی نے سپریم کورٹ کے ساتھ سرد جنگ کے سبب بحران سے دوچار ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کے حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں لٹیرا اور دلال قرار دیا ہے۔للت مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انوراگ ٹھاکر اور راجیو شکلا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے موجودہ چیئرمین راجیو شکلا دلال اور بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اصل فکسر ہیں۔
آئی پی ایل 2010 میں باضابطگیوں، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور دیگر معاملات پر 2013 میں للت مودی پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور انہیں آئی پی ایل کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اپنی ٹوئٹ میں مودی نے کہا کہ بی سی سی آئی میں پہلے کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور واحد حل مکمل طور پر بورڈ میں صفائی ہے جیسا کہ لودھا کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.