بہتر معیار تعلیم کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں جائے، لیاقت علی ناصر

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 15:08

سرگودھا۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) ایگزیکٹیو ڈسڑکٹ ایجوکیشن لیاقت علی ناصر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اور سکول سربراہان سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کی بہتری اور و زیر اعلی پنجاب ایجوکیشن روڈ میپ انڈ یکڑز کی سو فیصد تکیمل یقینی بنانے کے لیے تمام تر توانیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

(جاری ہے)

اساتذہ اور طلبہ کی سو فیصد حاضری ، نصاب کی بروقت تکمیل ، سیکورٹی و سیفٹی اقدامات اور تعلیمی اعانتوں کی دستیابی سے نہ صرف سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے بلکہ ان اداروں پر عوامی اعتماد میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈی او سیکنڈری چوہدری اللہ رکھاء سینئر اساتذہ نے شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع کے مختلف سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے ہائی سکولز کے تواتر سے دورے کریں۔

متعلقہ عنوان :