اسکواڈ میں منتخب نہ ہو نے والے کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند نہیں ہو ئے ،کوئی بھی کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا کر ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے‘ ٹیم کی تشکیل میں قومی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان کی رائے بہت اہم ہے ، محمد حفیظ کی بیٹنگ فارم اطمینان بخش نہیں، سعید اجمل، سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھائیں، یونس خان صحت یاب ہو نے پر دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو میسر ہوں گے،انضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:48
لاہور۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں منتخب نہ ہو نے والے کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند نہیں ہو ئے ، کوئی بھی کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا کر ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے ٹیم کی تشکیل میں قومی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان کی رائے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، محمد حفیظ کی بیٹنگ فارم اطمینان بخش نہیں، سعید اجمل، سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھائیں، یونس خان صحت یاب ہو نے پر دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو میسر ہوں گے، محمد عامر سوموار کو ٹیم جوائن کر لیں گے۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کا انتخاب ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان مصباح الحق کی مشاورت سے کیا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہم ہوم سیریز کھیل رہے ہیں لہذا اس کے دوران ہم ضرورت پڑنے پر کسی بھی ان فارم کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کر سکتے ہیں۔ شان مسعود بارے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھا اوپنر ہئے مگر ہماری فرسٹ کلاس کرکٹ قائد اعظم ٹرافی جاری ہے لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ کھلاڑیوں کو بنچ پر بٹھانے کی بجائے انہیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع دیا جائے۔
محمد عامر کے متعلق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہسپتال میں ہیں، تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے، امید ہے وہ جلد ڈسچارج ہو جائیں گی اور محمد عامر پیر سے ٹیم جوائن کر لیں گے۔ انضمام الحق نے بتایا کہ محمد نواز کو کھلانے کا سبب یہ ہے کہ وہ باوٴلر ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل بیٹسمین بھی ہیں۔سلمان بٹ بارے چیف سلیکٹر نے کہاکہ وہ اپنا پہلا فرسٹ کلاس سیزن کھیل رہے ہیں اوران کے بارے پی سی بی نے بھی کلیئرنس دے دی ہے لہذا اگر انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی تو ان کا نام بھی زیر غور لائیں گے۔شاہد آفریدی کی فیئر ویل کے بارے انضمام الحق نے کہا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر سکتے ہیں تاہم اسے فیئر ویل دینے کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ گزشتہ روز شاہد آفریدی بارے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہاکہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں جن کی ماضی میں پاکستان ٹیم کے لئے بڑی خدمات تھیں تاہم اب قومی ٹیم میں نئے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کھلاڑی کو فیئر ویل دینے بارے کو کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سے نجم سیٹھی کی کوئی بات ہو ئی ہے اور وہ اس بارے کوئی بہتر چیز سوچ رہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.