لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خاتون پروفیسرکے خلاف کارروائی سے روک دیا

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کو خاتون پروفیسرکے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے زرعی یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر نائمہ نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے محمد علی صدیقی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رانا اقرار احمد خان نی7 اکتوبر کو درخواست گزار ڈاکٹر نائمہ نواز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے ٬ قانون کے مطابق سنڈیکیٹ کے علاوہ کسی کو بھی ٹیچر یا افسر کے خلاف کارروائی یا معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے اور سنڈیکیٹ یہ اختیارات وائس چانسلر کو تضویض نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر نے درخواست گزار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے کر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے استد عاکی کے وائس چانسلررانا اقرار احمد خان کی جانب سے جاری مذکورہ حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات غور طلب ہیں٬ عدالت نے درخواست گزار ڈاکٹر نائمہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کے حوالے سے وائس چانسلر کے حکم کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو 20 دسمبر کیلئے نوٹس جاری دیئے۔

متعلقہ عنوان :