ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا٬ محکمہ موسمیات

پیر 10 اکتوبر 2016 20:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن٬ گلگت بلتستان٬کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواتوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں کوٹ ادو 5 اور ڈی جی خان 1 جبکہ گلگت بلتستان میں بگروٹ کے مقام پر1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت42٬ رحیم یار خان 40٬ سبی٬ لسبیلہ 39 جبکہ اسلام آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ عنوان :