کوہاٹ٬ بمہ کمر ڈھنڈ میں زہریلا ناشتہ کھانے سے دینی مدرسہ کی40طلبہ کی حالت غیر٬ ہسپتال منتقل

پیر 10 اکتوبر 2016 20:30

کوہاٹ٬ بمہ کمر ڈھنڈ میں زہریلا ناشتہ کھانے سے دینی مدرسہ کی40طلبہ کی ..

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء)کوہاٹ کے نواحی علاقہ بمہ کمر ڈھنڈ میں زہریلا ناشتہ کھانے سے دینی مدرسہ کے چالیس طلبائ کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ طلبائ کو کوہاٹ کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کر ادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوموار کی صبح کوہاٹ کے نواحی علاقہ بمہ کمر ڈھنڈ میں دینی علوم کے ایک مدرسہ حنفیہ تعلیم القرآن میں زیر تعلیم چالیس طالب علموں کی حالت اسوقت غیر ہوگئی جب وہ صبح کے ناشتہ میں چائے کیساتھ چاول کھا رہے تھے۔

(جاری ہے)

ناشتہ کے بعد طلبائ کو ہیضہ کی شکایت ہوئی اور ان پرمسلسل الٹیوں اور دست کے باعث بے ہوشی طاری ہوگئی۔ متاثرہ طلبائ کو بے ہوشی کی حالت میں کوہاٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بعض طلبائ کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ زیادہ متاثر ہونے والے پچیس طالب علموں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور تھانہ جرما میں واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی تاہم فوری طور پر وقوعہ کے اصل محرکات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔