فیصل آباد ایجو کیشن بورڈنے گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا٬کامیابی کا تناسب 52.87فیصد رہا
پیر 10 اکتوبر 2016 21:10
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات کے وسیع تر مفاد کی خاطر رزلٹ انتہائی احتیاط اور سپر چیکنگ کے بعد تیار کئے گئے ہیں اس لئے غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے تاہم اگر کوئی بچہ اپنے نتائج سے مطمئن نہیں تو وہ بورڈ قوانین کے مطابق 25۔
اکتوبر 2016ء تک ری چیکنگ فارم جمع کروا کے اپنی کاپی خود چیک کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ ملازمین بچوں کے تعلیمی ریکارڈ کے امین ہیں اس لئے سب سے زیادہ ذمہ داری بھی ہم پر ہی عائدہوتی ہے کہ ہم اپنے فرائض کی بجاآوری میں کبھی تساہل یا غفلت کا مظاہرہ نہ کریں خدانخواستہ اگر ہماری وجہ سے کسی بچے کا مستقبل تاریک ہو گیا تو پھر خدا کی پکڑ سے ہمیں کوئی نہیں بچا سکے گا۔ انہوں نے شفاف و غلطیوں سے پاک نتائج تیار کرنے پر بورڈ افسران وملازمین کے کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ بروقت نتائج کی تیاری ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس پر ہم سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر نے بتایا کہ امتحان میں کل 76255 طلباء و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 40316 پاس جبکہ 35939 فیل ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.87 فیصد رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریگولر طلباء وطالبات کے رزلٹ کارڈز ان کے تعلیمی اداروں کے اکائونٹس میں منتقل کر دیئے گئے ہیں جہاں سے وہ 13۔ اکتوبر سے 30۔اکتوبر2016ء تک پاس ورڈ (خفیہ کوڈ) دے کر اپنے اداروں کے طلباء وطالبات کے رزلٹ کارڈ خود ڈائون لوڈ کریں گے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے رزلٹ کارڈز ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے گھروں کے پتہ جات پر جلد ہی ارسال کر دیئے جائیں گے ۔کنٹرولر امتحانات نے بھی چیئرمین بورڈپروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ‘ سیکرٹری بورڈخرم قریشی ‘ سسٹم اینالسٹ محمد طارق اور اسسٹنٹ کنٹرولر انٹر رانا لیاقت علی خاں سمیت دیگر متعلقہ ملازمین کو بروقت نتائج کی تیاری پر مبارکباد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.