دھرنوں اور احتجاج کی سیاست دم توڑ چکی ہے٬شیخ فیاض الدین

منگل 11 اکتوبر 2016 16:34

خانپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست دم توڑ چکی ہے ٬موجودہ وقت اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے ملک میں انتشار پیدا کرنے کا نہیں بلکہ آپس میں متحد ہو کر دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی اراکین ٬کونسلرز سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ خانپور کی ضلعی حیثیت بحالی کا وعدہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہی شرمندہ تعبیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :