مکائو ایک ملک میں دو نظاموں کی کامیاب مثال ہے ٬ اس کی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شمولیت کا خیر مقدم کریں گی

چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کی مکائو کے چیف ایگزیکٹوچھوئے شی این سے ملاقات میں گفتگو

منگل 11 اکتوبر 2016 17:36

مکائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء)چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ مکائو ایک ملک میں دو نظاموں کی کامیاب مثال ہے ٬ مکائو کی ون بیلٹ ون روڈ میں شمولیت کا خیر مقدم کریں گے ۔منگل کو چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے چین کے خصوصی انتظامی علاقے مکائو کے چیف ایگزیکٹوچھوئے شی این سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ مکائو کی مادر وطن کی آغوش میں واپسی کو سترہ سال ہو گئے ہیں اس دوارن مکائو کی سیاست مستحکم اور معیشت تیزی سے ترقی کرتی رہی ہے یہ ایک ملک میں دو نظاموںکی کامیاب مثال ہے ۔انہوں نے کہاچین کی مرکزی حکومت مکائو کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر بڑی توجہ دئے رہی ہے اس نے یہاں کی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں لی کی چیانگ نے کہا مستقبل میں بھی چین کی مرکزی حکومت ایک ملک میں دو نظاموں کی پالیسی برقرار رکھتے ہوئے مکائو کی عوام کی جانب سے خود مکائو کا انتطام سنبھالنے کی مزید حمایت کرئے گی اور مکائو کی ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر میں شمولیت کا خیر مقدم کرئے گی ۔