تخت بائی کامرس کالج کی کلاسز آئندہ سال سے کرایہ کی عمارت میں شروع کی جائیں٬پرویزخٹک
منگل 11 اکتوبر 2016 17:32
(جاری ہے)
اجلاس میں ضلع مردان میں جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرکے جلد مکمل کرنے ی ہدایت کی۔
انہوں نے حکم دیا کہ مردان میں شروع کی گئی امبریلا سکیموں کے وسائل دوسری جاری سکیموں کو منتقل کئے جائیں تا کہ ان کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح میں شروع کئے گئے منصوبوں میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور دستیاب وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے تخت بائی کینال روڈ کی توسیع کیلئے سیکشن فور لگا کر پی سی ون تیار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے گجر گڑھی مردان میں قبرستان کیلئے دستیاب وسائل سے اراضی حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گجر گڑھی گورنمنٹ ہائی سکول میں کھیل کے میدان کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ان کی حکومت نوجوانوں کو ہر سطح پر کھیلوں کی سہولیات دینا چاہتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 50کنال اراضی پر گجر گڑھی کینال پارک کی تعمیر کی منظوری دی جا چکی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کنسلٹنٹس کے ساتھ معاملات فائنل کرکے کام شروع کریں اور تیز رفتاری سے مکمل کریں۔انہوں نے مردان بس ٹرمینل پر کام تیز کرنے جبکہ مردان کچہری کا مسئلہ اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا کر حل کرنے کا حکم دیا۔ پرویز خٹک نے ڈپٹی کمشنر مردان کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کی معیاری تکمیل ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.