تخت بائی کامرس کالج کی کلاسز آئندہ سال سے کرایہ کی عمارت میں شروع کی جائیں اور اس مقصد کیلئے فرنیچر اور دیگر سہولیات کیلئے پی سی ون تیار کرکے پیش کیا جائے٬ گجر گڑھی ڈگری کالج مردان کے قیام کیلئے سیکشن فور لگا کر پی سی ون تیار کرنے اور سکول کیلئے دو کنال اراضی فراہم کی جائی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے متعلقہ حکام کو ہدایت
منگل 11 اکتوبر 2016 19:17
(جاری ہے)
اجلاس میں ضلع مردان میں جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرکے جلد مکمل کرنے ی ہدایت کی۔
انہوں نے حکم دیا کہ مردان میں شروع کی گئی امبریلا سکیموں کے وسائل دوسری جاری سکیموں کو منتقل کئے جائیں تا کہ ان کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح میں شروع کئے گئے منصوبوں میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور دستیاب وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے تخت بائی کینال روڈ کی توسیع کیلئے سیکشن فور لگا کر پی سی ون تیار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے گجر گڑھی مردان میں قبرستان کیلئے دستیاب وسائل سے اراضی حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گجر گڑھی گورنمنٹ ہائی سکول میں کھیل کے میدان کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ان کی حکومت نوجوانوں کو ہر سطح پر کھیلوں کی سہولیات دینا چاہتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 50کنال اراضی پر گجر گڑھی کینال پارک کی تعمیر کی منظوری دی جا چکی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کنسلٹنٹس کے ساتھ معاملات فائنل کرکے کام شروع کریں اور تیز رفتاری سے مکمل کریں۔انہوں نے مردان بس ٹرمینل پر کام تیز کرنے جبکہ مردان کچہری کا مسئلہ اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا کر حل کرنے کا حکم دیا۔ پرویز خٹک نے ڈپٹی کمشنر مردان کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کی معیاری تکمیل ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.