اسرائیلی فوج کی بیت المقدس میں فائرنگ٬ ایک فلسطینی جوان شہید

بدھ 12 اکتوبر 2016 19:23

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2016ء) اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی جوان کو شہید کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیوں نے بیت المقدس میں واقع سلوان نامی علاقے پر حملہ کر دیا جس کے بعد فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جوان شہید ہوگیا۔ اس جھڑپ میں پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والا فلسطینی جوان فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا۔ ادھر فوج نے شمالی بیت لحم میں واقع عایدہ پناہ گزیں کیمپ سے چھ فلسطینی بچوں کو اغوا کر لیا جبکہ فلسطینی قیدی امجد علیوی کے نابلس میں واقع گھر کو منہدم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :