اسلام آباد چیمبرکا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیکس مقدمات کا عدالتوں سے باہر تصفیہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم
جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:37
(جاری ہے)
خالد اقبال ملک نے کہا کہ مختلف عدالتوں میں جاری یا زیر التوا ٹیکس مقدمات کی وجہ سے ایف بی آر کے تقریباً 300 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں اور کہا کہ متعلقہ پارٹیوں سے بات چیت کے ذریعے ایسے مقدمات کا عدالتوں سے باہر تصفیہ کرنے سے محکمہ زیادہ موثر انداز میں ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے کے قابل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں٬ نان فائلرز اور کم ٹیکس ادا کرنے والوں سے بات چیت کے ذریعے ٹیکس وصول کرنے کا عندیہ بھی قابل ستائش ہے کیونکہ ایسی کوششوں ٹیکس دہندگان اور محکمہ ٹیکس کے مابین خوشگوار تعلقات فروغ پائیں گے اور ملک میں صحت مند ٹیکس کلچر کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ خالد اقبال ملک نے ایف بی آر پر زور دیا کہ وہ کاروباری اداروں اور دکانوں پر چھاپے مارنے کی روش کو ترک کر دے کیونکہ ایسی کارروائیوں سے تاجر برادری میں بہت خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا اگر ایف بی آر کو کسی کاروباری ادارے یا تاجر کے خلاف ٹیکس ادا نہ کرنے کی مصدقہ شکایت ہے تو چھاپے مارنے کی بجائے محکمہ پہلے متعلقہ علاقے کی تاجر تنظیم سے رابطہ کرے تا کہ بات چیت کے ذریعے ایسے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس ایسے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے لہذا ایف بی آر ایسے معاملات میں چیمبر کو پوری طرح اعتماد میں لے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایف بی آر ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے کیلئے جبری اقدامات اٹھانے کی بجائے دوستانہ روش اپنائے جس سے معیشت کیلئے زیادہ فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.