حافظ آباد٬ڈی سی او محمد علی رندھاوا کی ضلع میں صفائی کی صورتحال میں بہتری اور سڑکوں٬ بازاروں کیتجاوزات کے خاتمے کیلئے 17اکتوبر مہم چلانے کی ہدایت
جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:41
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اے ڈی سی نعمان حفیظ ٬سینئر ایڈمنسٹریٹر آفیسر اللہ دتہ وڑائچ ٬اے سی عمر فاروق وڑائچ ٬اے سی میڈم نوشین سرور سمیت حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں ٹی ایم ایز کے متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ڈ ی سی او نے ہدایت کی کہ دیر پا نتائج کے حصول کیلئے انجمن تاجران کے نمائیندوں کا تعاون بھی ناگریز ہے اور ضلعی انتظامیہ بجا طور پر یہ توقع کرتی ہے کہ شہری ٬عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز رضا کارانہ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے اور حتمی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے انجمن تاجران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اتوار کو تفصیلی میٹنگ بھی ہوگی۔انہوں نے ہدایت کی کہ عملہ صفائی مین سڑکوں کے ساتھ گلی ٬محلوں کی صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنائے اور اپنی کارکردگی کو تصویری ثبوتوں کے ساتھ ثابت کرے بصورت دیگر عوامی شکایات اور اچانک معائنہ کے دوران نظر آنے والی کوتاہی کا سخت نوٹس لیا جائیگا۔انہوں نے رسولپور تارڑ میں سڑک پر بہنے والے گندے پانی کے نکاس کے لیے بروقت اقدام نہ کرنے پر چیف آفیسر جلال پور بھٹیاں پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں صرف اچھی کارکردگی اور نتائج دکھانے والے افسران اور ملازمین کی ضرورت ہے جبکہ فرائض کی ادائیگی میں عدم دلچسپی برتنے والے اپنے لیے کوئی اور ضلع ڈھونڈ لیں۔اے ڈی سی نعمان حفیظ ٬اے سی میڈم نوشین سرور اور دیگر افسران نے صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں ٹی ایم ایز کی کارکردگی اور صورتحال کی بہتری کے لیے مجوزہ صفائی پلان کے حوالہ سے ڈی سی او کو بریف کیا۔ قبل ازیں ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ پبلک لائبریری کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے لائبریری کے امور میں مذید بہتری کے لیے ڈی او کوارڈ میڈم مرضیہ حسنین چنگیزی کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ طلباء و طالبات اور عوام الناس میں کتب بینی کے رحجان کو فروغ دینے کے لیے کتب کے اجراء کے طریقہ کار کو حتی الواسع آسان بنایا جائے۔اے ڈی سی نعمان حفیظ بھی ساتھ تھے۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.