محکمہ لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنے کی ہدایت کر دی

جمعہ 14 اکتوبر 2016 18:07

فیصل آباد۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری- ڈویلپمنٹ نے جانوروں کی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصو-ل کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنے کی ہدائت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ محکمہ نے اس ضمن میں فری ہیلپ لائن کا اجراء کررکھاہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی قسم کی رہنمائی ٬ مشاورت ٬ معلومات یا مسئلہ کی صورت میں صبح 8سے رات 8بجے تک فری ہیلپ لائن 0800-78685-78686 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک ڈویژن کے ترجما ن نے بتا یا کہ غیر نسلی ا ور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بڑے معیاری گوشت کے حصول کیلئے محکمہ کی ہدایات پر عمل اور جانوروں و مویشیوں کو کرم کش ادویات کی فراہمی بھی ضروری ہے تاکہ صحت مند جانوروں کے زریعے صحت مند گوشت کا حصول یقینی ہو سکے۔