بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے فرسٹ ائیر پارٹ ون کے طلباوطالبات کیلئے پرچو ںکی ری چینگ فیس معاف کردی

جمعہ 14 اکتوبر 2016 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2016ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے فرسٹ ائیر پارٹ ون کے طلباوطالبات کے لئے پرچو ںکی ری چینگ فیس معاف کردی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ کے مطابق اس سلسلے میں طلباء پیر تک بغیر فیس کے پیپرز کی ری چیک کے لئے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ اس کے بعد25اکتوبر تک فیس کے ساتھ درخواست کی جائے گی واضح رہے کہ فرسٹ ائیر کے ہزاروں طلباوطالبات نے فرسٹ ائیر کے پیپروں میں کم نمبر ملنے پر زبردست احتجاج کیا تھا ۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :