آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا٬ محکمہ موسمیات

جمعہ 14 اکتوبر 2016 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا تاہمگلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت٬سبی 41٬ تربت40٬ لسبیلا 39 جبکہ اسلام آباد میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :