ایم کیایم میں مائنس ون ہونے پرلوگوں نے فاتحہ پڑھ لی تھی۔حسن ظفر

لوگ سمجھتے تھےاب بانی ایم کیوایم واپس نہیں آئیںگے،لیکن بانی ایم کیوایم اوران کی جماعت اب بھی موجود ہے،مائنس ون یہاں تونہیں ہوا دوسری طرف مائنس ون شروع ہوگیاہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 اکتوبر 2016 18:52

ایم کیایم میں مائنس ون ہونے پرلوگوں نے فاتحہ پڑھ لی تھی۔حسن ظفر

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اکتوبر2016ء) :ایم کیوایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسرحسن ظفرنے کہاہے کہ لوگوں نے فاتحہ پڑھ لی تھی کہ مائنس ون ہوگیا ہے،اب بانی ایم کیوایم واپس نہیں آئیںگے،لیکن بانی ایم کیوایم اوران کی جماعت اب بھی موجود ہے،مائنس ون یہاں تونہیں ہوا دوسری طرف مائنس ون کرنا شروع کردیا گیا۔انہوں نے آج یہاں‌میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کا شوشہ فاروق ستاراینڈ کمپنی نے چھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ میں نہ پاکستان ہے نہ لندن ہے بلکہ یہ صرف ایم کیوایم ہے اورہمارانام صرف متحدہ قومی موومنٹ ہے۔حسن ظفر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں فردکےنام پررجسٹرنہیں ہوتیں۔سیاسی جماعتیں رجسٹریشن کے نام پرقائم ودائم نہیں رہتیں۔گرفتاریوں سےنہیں ڈرتے،جسےگرفتارکرنا ہےکرلےہم سیاسی حق استعمال کرینگے۔ہم سیاسی لوگ ہیں کسی سے مانگیں گے نہیں بلکہ اپنا حق استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کو غصہ شدید آتا ہے اور وہ نرم دل بھی ہیں۔آج جن لوگوں نے بغاوت کی ہے 1992 میں بھی انہوں نے بغاوت کی تھی۔لاش پرسیاست توسب کرتے ہیں،مگرجب وہ کارکن زندہ تھا تو وہ متحدہ کا تھا۔

متعلقہ عنوان :