غیر نمونہ ٬بغیر نمبر پلیٹ ٬گرین نمبر پلیٹ اور ریوالونگ لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف 21اکتوبر سے کریک ڈائون کا آغاز کردیاجائے گا٬سی ٹی او

پیر 17 اکتوبر 2016 21:58

غیر نمونہ ٬بغیر نمبر پلیٹ ٬گرین نمبر پلیٹ اور ریوالونگ لائٹس والی گاڑیوں ..

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرسٹی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے فیصل چوک میںگاڑیوں ٬موٹر سائیکلوں پر درست اور واضح نمبر پلیٹس لگانے بارے 7روزہ شعور بیداری کیمپ چوتھے روز بھی جاری رکھا٬21اکتوبر سے غیر نمونہ ٬بغیر نمبر پلیٹ ٬گرین نمبر پلیٹ اور ریوالونگ لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا آغاز کردیاجائے گا۔

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میںاٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے آگاہی کیمپ میں اٹلس ہنڈا کے سٹاف ٬ٹریفک افسران اورمختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔ ٹریفک آگاہی کیمپ میں ابتک 8500سے زائدلوگوں میںبغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی حوصلہ شکنی بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم کیئے جاچکے ہیں اور شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے ایجوکیٹ بھی کیاجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی حوصلہ شکنی بارے جاری اس آگاہی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے دوسروں کو بھی ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں۔