ساڑھے 3 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس لوٹ گئے ٬ْمزید لاکھوں کی واپسی متوقع

جولائی سے اب تک وطن واپس لوٹنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 333000 ہوگئی ہے ٬ْ یو این ایچ سی آر کا بیان

منگل 18 اکتوبر 2016 21:59

ساڑھے 3 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس لوٹ گئے ٬ْمزید لاکھوں کی واپسی متوقع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ رواں سال پاکستان سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس لوٹ گئے ہیں اور مزید لاکھوں کی واپسی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی (یو این ایچ سی آر) نے کہاکہ پاکستان سے واپس آنے والے رجسٹر افغان مہاجرین کی تعداد 200000 تک پہنچ چکی ہے تاہم رواں ہفتے افغانستان میں انسانی امور کے حوالے سے رابطے کے آفس (او سی ایچ ای) کی جانب سے وطن واپس لوٹنے والے غیر رجسٹر افغان مہاجرین کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔

او سی ایچ اے نے جاری بیان میں کہا کہ اب تک وطن واپس لوٹنے والے غیر رجسٹر افغان مہاجرین کی تعداد 162186 اور رجسٹر افغان مہاجرین کی تعداد 207236 تک پہنچ چکی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جولائی سے اب تک وطن واپس لوٹنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 333000 ہوگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ رواں سال کے اختتام تک مزید 446000 افغان مہاجرین کے وطن لوٹنے کی توقع کی جارہی ہے٬ جن میں غیر رجسٹر اور رجسٹر٬ دونوں قسم کے افغان مہاجرین شامل ہوں گے۔