ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی خیبرپختونخوا حکومت کو کو وسل بلور پروٹیکشن بل اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ(2016) کی منظوری پر مبارکباد

منگل 18 اکتوبر 2016 22:09

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی خیبرپختونخوا حکومت کو کو وسل بلور ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے حکومت خیبرپختونخوا کو وسل بلور پروٹیکشن بل اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ(2016)کو اسمبلی سے پاس کرانے پر مبارکباد دی ہے۔وسل بلور پروٹیکشن بل اور ویجیلنس کمیشن ایکٹ اسمبلی سے پاس کرانے پر حکومت خیبرپختونخوا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے نام ایک مکتوب میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے مذکورہ بل ایکٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوسروں کے لئے ایک مثال ہے جس سے شفاف طرز حکومت کویقینی بنانے میں بڑی مدد ملے گی اوربے ضابطگی٬کرپشن اور دھوکہ دہی کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

تہنیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے ۔’’ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان حکومت خیبرپختونخواکو ویسل بلور پروٹیکشن بل اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ (2016) کو اسمبلی سے پاس کرانے پر مبارکباد دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ایکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے جوصوبے میں کرپشن کے خاتمے میں موثر کردار اداکرے گا۔دھوکہ دہی اورکرپشن کے خاتمے میںموثر ویسل بلور کے تحفظ کے قانون کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔

درحقیقت کرپشن اس صورتحال میںزیادہ ہوسکتی ہے جہاں غیر قانونی بے قاعدگیوں اورکرپشن کے بارے میں ویسل بلوئنگ کو تحفظ نہ دیاجائے اس لئے فراڈ اورکرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ویسل بلور کاتحفظ بہت اہم ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان اس لئے حکومت خیبرپختونخوا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں پہلا صوبہ ہے جس نے مذکورہ قانون سازی میں پہل کی ‘‘۔

متعلقہ عنوان :