جسٹس اقبال حمید الرحمان کو کام سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

منگل 18 اکتوبر 2016 22:52

جسٹس اقبال حمید الرحمان کو کام سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء)سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان کو کام سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریفرنس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سیکرٹری جنرل محمد وقاص ملک نے دائر کیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں بارے عدالتی فیصلے کے تناظر میں جسٹس اقبال حمید الرحمان کو کام سے روکا جائے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس کا حتمی فیصلہ ہونے تک جسٹس اقبال حمید الرحمان کو کام سے روکے۔