سی ایس ایس کے امتحانات میں کوٹہ سسٹم کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نیدیگر صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو مراسلہ لکھ کر ان درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر موقف حاصل کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 19 اکتوبر 2016 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سی ایس ایس کے امتحانات میں کوٹہ سسٹم کیخلاف درخواستوں پر سماعت23 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دیگر صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو مراسلہ لکھ کر ان درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر موقف حاصل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے حسن شاہجہاں سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی٬ درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت سی ایس ایس میں کوٹہ سسٹم کی مدت صرف چالیس سال کیلئے تھی جو دو ہزار تیرہ میں مکمل ہو گئی لہذا اب سی ایس ایس میں کوٹہ سسٹم غیرا?ئینی قرار دیا جائے٬ وفاقی حکومت کے وکلاء نے درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کو سی ایس ایس کوٹہ سسٹم پر سماعت کا اختیار نہیں٬ آئینی مدت ساٹھ برس کرنے کا بل قومی اسمبلی میں زیر التواء ہے٬ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ انتہائی پچیدہ معاملہ ہے جو پہلی مرتبہ کسی عدالت کے سامنے اٹھایا گیا ہے٬ پہلے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کا پہلے فیصلہ ہونا چاہیے٬ عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک صوبائی عدالت دوسرے صوبے کے کوٹہ سے متعلق فیصلہ دے سکتی ہے٬ جب تک یہ نقطہ طے نہ ہو٬ کیس آگے نہیں چلایا جا سکتا٬ عدالت نے دیگر صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل کا نقطہ نظر جاننے کیلئے انہیں مراسلہ لکھنے کی ہدایت کر دی۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :