تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا اجلاس ٬ ممبران نے مسائل کے انبار لگا دیئے

متعدد قرار دیں کثرت رائے سے منظور

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا اجلاس ٬ ممبران نے مسائل کے انبار لگا دیئے ٬ متعدد قرار دیں کثرت رائے سے منظور٬ تحصیل کونسل بابوزئی کا اجلاس زیر صدارت تحصیل نائب ناظم فضل حمید منعقد ہوا ٬ اجلاس میں تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اور کونسل اراکین شرکت کی ٬ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کونسل ممبران حاجی محمد انور خان ٬ شوکت خان ٬بونیرے خان ٬ بخت منیر خان ٬ زاہد خان٬ ڈاکٹر خالد محمود ٬ اختر علی خان ٬ اختر خان ایڈوکیٹ نے میونسپل سروسز ٬ واسا پراجیکٹ ٬ ہسپتالوں میں بائیومیٹرک سسٹم نہ ہونے ٬ ڈگر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے ناروا رویہ ٬ میونسپل عملہ کو چھٹی کے دنوں کا معاوضہ نہ دینے ٬ 2013آرڈیننس اور ٹینڈر ز میں تحصیل ممبران کو اعتماد میں نہ لینے سمیت دیگر مسائل پر کھل کر اظہار خیال کیا ٬ تحصیل ناظم اکرام خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تحصیل کونسلرز کو اعتماد میں لیکر تمام مسائل حل کئے جائیں گے ٬ ممبران نے کہا کہ واسا والے تنخواہ تو لیتے ہیں تاہم پراجیکٹ والوں نے تاحال کوئی عملی کام نہیں کیا ٬ ممبران نے کہا کہ مکانباغ میں ٹی ایم اے دکان کا نیا معاہدہ کیا جائے اور معاوضہ مناسب بڑھا یا جائے ٬ مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں ناجائز منافع خوری کی روک تھام کی جائے ٬ اس موقع پر ممبران نے متعدد قرار دادیں پیش کیں ٬ قرار دادوںکو متفقہ طور منظور کر لیا گیا ٬ یخ کوہے علاقے کے نام کو شہید کیپٹن سمیع اللہ کے نام موسوم کیا جائے ٬ تحصیل بابوزئی کیلئے ریسٹ ہاوسز قائم کی جائے ٬ شاہدرہ اڈے کو اسطرح نیلام کیا جائے جسکی آمدن کا 40 فیصد مالکان کو دیا جائے جبکہ 60 فیصد آمدن ٹی ایم اے کو دیا جائے ٬ تحصیل ناظم اکرام خان نے یقین دہانی کرائی کہ جملہ مسائل ممبران کی رائے سے حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :