سمبڑیال ٬ پانامہ لیکس ایشوکو زندہ رکھا منطقی انجام تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے

راہنما تحریک انصاف

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:16

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اورچیئرمین یونین کونسل بدوکے حاجی جمشید اسلم چیمہ اور ادریس احمد چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس ایشوکو زندہ رکھا ہوا ہے اوراس کے منطقی انجام تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے وزیراعظم کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ پاکستان سے کرپشن ختم نہیں ہوگی بڑے مگر مچھ کا احتساب ہوگیا تو چھوٹ مگر مچھ خودسیدھے ہوجائیں گے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور مستحکم بنانا ہے تو کرپشن کو جڑسے اکھاڑنا ہوگا ٬ ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے وزیراعظم کا احتساب ناگزیر ہے تحریک انصاف 2نومبر کو ایک عظیم الشان احتجاج کرے گی عوام تحریک انصاف کے شانہ بشانہ حکمرانوں کے احتساب کے لیے باہر نکلیں گے تحریک انصاف کے موقف کی تصدیق چیف جسٹس آف پاکستان نے کردی ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے اورحکمران بادشاہوں کی طرح قومی وسائل پر عیش وعشرت کی زندگی گزرارہے ہیں۔