گرینڈحیات ہوٹل اہم قومی عمارات کیلئے سکیورٹی رسک ہے٬ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ میں انکشاف
وزیر داخلہ کی ہدایت تحقیقات ‘ مالک نے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے عمارت میں رہائشی اپارٹمنٹس بنا کر فروخت کردیئے اراضی خریداری میں بے قاعدگیوں اور قواعد کی خلاف ورزی سے حکومت کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا
جمعرات 20 اکتوبر 2016 15:03
(جاری ہے)
وزارت کیڈ٬ سی ڈی اے اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایف آئی اے اور سی ڈی اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور سی ڈی اے نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر دو ماہ میں تحقیقات کیں جس کے بعد سامنے آنے والے حقائق کی بنا پر گرینڈ حیات ہوٹل کی عمارت سیل کردی تاہم مالکان نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ۔
اب دونوں ادارے اس معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیروی کررہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سی ڈی اے کے سابق چیئرمین کامران خان لاشاری کو بھی ملوث قرار دیا گیا ہے۔ 13.5 ایکڑ اراضی 4.8 ارب روپے میں فروخت کی گئی تاہم سی ڈی اے اور حکومت کے پاس ان میں سے صرف 1.2 ارب روپے ہی آئے۔ مجموعی طور پر حکومت کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔معاہدے کے تحت گرینڈ حیات ہوٹل 47 منزلہ بننا تھا تاہم بعد میں غیر قانونی طور پر رہائشی اپارٹمنٹس بنا کر انہیں فروخت کردیا گیا۔ کمیٹی میں اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ٹیچرز کے معاملات بھی زیر غور لائے گئے۔ کمیٹی نے سفارش کی ان ٹیچرز کی تنخواہ بارہ ہزار ماہانہ سے بڑھائی جائے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ان ٹیچرز کو مستقل کرنے کے لئے بھی اقدامات کرے۔ کمیٹی کی رکن مہرین رزاق بھٹو نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ دی شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی نے پمز ہسپتال میں 270 میں سے صرف 34ڈاکٹروں اور نرسوں کو اپنے صوبوں میں بھجوایا۔ ایم این اے فرحانہ نے کہا کہ پمز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر عائشہ عیسانی خود ڈیبوٹیشن پر آکر پمز میں مستقل ضم ہوگئیں۔ انہوں نے خود کو صوبوں والی لسٹ میں کیوں نہیں ڈالا۔ چیئرمین کمیٹی نے پمز کے ڈاکٹروں کے معاملے پر سیکرٹری کیڈ اور وی سی شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا اور کہا کہ کمیٹی کو تفصیلی طور پر معاملات سے آگاہ کیا جائے کہ اس معاملے میں پک اینڈ چوز کی پالیسی کیوں اختیار کی گئی۔ (ن غ/ ع ع)مزید اہم خبریں
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.