اسلام آباد میں 2نومبر کو دھرنے کی کال نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ٬نئی سرمایہ کاری رک گئی ‘ ایف پی سی سی آئی
سرمایہ کار مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریز کر رہے ہیں ٬سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان برقرار ہے‘ ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز
جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:45
(جاری ہے)
رحمان عزیز نے مزید کہاکہ دھرنے ہمیشہ پاکستان میں نئے روزگار کے دشمن ثابت ہوئے ہیں٬جمہوری اختلاف رائے کی آڑ میں پاکستان کے معاشی مستقبل کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
معاشی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔سیاسی عدم استحکام سے نوجوانوں کے روز گار کی خاطر کی جانے والی حکومتی کوششوں اور توانائی کے منصوبوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچایاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ دوست ممالک کے سربراہان اور ایمبسیز کے دورے منسوخ ہونے سے پاکستان کے بارے میں دنیا کو منفی تاثر ملے گا اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے نہ صرف بیرونی قرضوں میں اضافہ ہو گابلکہ سٹاک مارکیٹ میں اربوں روپے بھی ڈوب جائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ٬توانائی بحران٬افراط زر کی شرح میں اضافہ٬غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی جیسے مسائل کی وجہ سے معاشی ترقی جمود کا شکار ہے۔اقتصادی بحران اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت کیساتھ بزنس لیڈر شپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.