خطے میں امن وامان کی پائیدار فضا قائم کئے بغیر ترقی وخوشحالی کی منزل کا حصول ناممکن ہے٬گورنر بلوچستان
جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترقی اور تعاون کے وسیع مواقع دونوں ممالک کے درمیان موجود ہیں اور کئی باہمی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے ہیں۔
اس سے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے اور یہاں پر سرمایہ کاری کے وسیع اور منافع بخش مواقع موجود ہیں ایشیاء کی سطح پر برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پورے خطے پر مثبت اثرات پڑیں گے اور سی پیک جیسے میگاپروجیکٹس سے پاکستان اور بیلاروس بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کا قیام نہایت ہی خوش آئند عمل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فضائی رابطے بحال ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی٬ سائنسی٬ صنعتی اور ثقافتی روابط بڑھانے کے روشن امکانات موجود ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ آخر میں یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.