کویت سٹی :والدین نے نا خلف بیٹے کا قتل کر دیا
جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:11
کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 اکتوبر 2016ء) : گزشتہ روز کویتی پولیس اسٹیشن میں کویت شہری نے رپورٹ بتایا کہ اس کا بیٹا قدرتی طور وفات پا گیاہے ۔ جب کہ اس کی میّت مقامی ہسپتال میں پڑی ہے ۔ پولیس حکام نے مذکورہ ہسپتال انتظامیہ سے ان کے بیٹے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ لڑکے کی موت قدرتی نہیں بلکہ اسے جان بوجھ کر قتل کیا گیاہے ۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ اس کا باپ جب اپنے بیٹے کو ہسپتال لایا تو وہ تقریباََگھنٹوں پہلے ہی مر چکاتھا۔ پولیس نے جب اس بارے میں والدین سے تحقیقات کیں تو سچ سامنے آگیا۔(جاری ہے)
والد کا کہناتھا کہ وہ اکثر اپنے بہن بھائیوں سے لڑتا رہتاتھا ۔خاص طور پر اپنے ایک معذور بھائی کو بھی مارتا تھا۔ گزشتہ روز چھ ماہ کے بھائی کو بھی اس نے مارا تھا۔
گزشتہ دنوں انہوں نے اسے ایک کمرے میں بھی بند کر دیاتھا۔ جس کی وجہ سے وہ بہت غصے میں تھا۔اس دن کے بعد اس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیاتھا۔گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے بیٹے کو کمرے میں کھول دیا تھا اور وہ اپنے بھائیوں کے کمرے میں جا کر سو گیا ۔ لیکن پھر وہ اٹھا نہیں ۔ مار کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔ ہم نے بڑی کوشش کی کہ اس کو بچا لیا جائے مگر سب کوششیں بے کار ثابت ہوئیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.