یمن میں اغواء شدہ آسٹریلوی کوچ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری٬اغوا کاروں کی جانب سے تاوان کا مطالبہ
جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:14
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) یمن میں اغوا ہونے و الے آسٹریلوی فٹبال کوچ کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے اغواکاروں نے آسٹریلوی حکومت سے ان کی بازیابی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں 56 سالہ کریگ بروس مک ایلسٹر نے بتایا کہ انھیں ایک نامعلوم گروہ نے اغوا کیا ہے۔
بدھ کے روز آسٹریلیا نے کہا تھا کہ وہ اپنے ایک شہری کے اغوا ہونے سے باخبر ہیں۔کریگ بروس مک ایلسٹر کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ صنعا میں یوتھ فٹبال ٹیم کی کوچنگ کرنے کے لیے یمن میں چھ سال سے مقیم تھے۔24 سکینڈ کی ویڈیو میں مک ایلسٹر کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے یہاں ایک گورپ نے اغوا کیا ہے۔
وہ کہہ رہے ہیں کہ آسٹریلوی حکومت وہ پیسہ بھیج دے جس کا انھوں نے مطالبہ کیا ہے۔تاہم تاوان کی رقم کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے اور کسی بھی گورپ کی جانب سے تاحال اغوا کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا گیا ہے۔یمن میں غیر ملکیوں کو اغوا کیے جانے کے واقعات تواتر سے سامنے آتے رہتے ہیں۔خیال رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اور یمنی صدر منصور ہادی کی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اب تک یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں تقریبا سات ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جن میں زیاد تعداد عام شہریوں کی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.