صوبائی سیکرٹری ماحولیات کیپٹن ر(ر) سیف انجم کا قصور ٹینری ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا دورہ ٬پلانٹ کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا
چربی پگھلانے والے یونٹ کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کرنیکی ہدایت ‘عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے جلد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو فعال کیا جائیگا ‘صوبائی سیکرٹری کیپٹن (ر) سیف انجم
جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:32
(جاری ہے)
سیکرٹری ماحولیات کو اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ پلانٹ ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے ایک منفرد منصوبہ ہے مگر اس کو مختلف قسم کے مسائل درپیش ہیں جن کی وجہ سے اس کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔
یہاں پر کام کرنے والے ملازمین کا سروس سٹیکچر نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکنیکل سٹاف کی شدید قلت ہے ۔جس پر صوبائی سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس پلانٹ کو درپیش تمام مسائل کا جائزہ لیکر ایک رپورٹ کریں تا کہ انکے حل کیلئے حکمت عملی طے کی جا سکے ۔ انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک شفاف نظام کے تحت اس قسم کے پلانٹ چلانے والے تجربہ کار لوگوں سے مشاورت کی اشد ضرورت ہے تاکہ اسے فنکشنل کیا جا سکے ۔ صوبائی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ یونیڈو حکام سے مشاورت کر کے چربی پگھلانے والے یونٹ کو فوری طور پر چلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے ٹینریز مالکان سے بلز کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ٹینریز کا سروے کر کے وہاں سمارٹ میٹرز لگانے اور ڈیفالٹر ٹینریز کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔ قبل ازیں صوبائی سیکرٹری ماحولیات کیپٹن (ر) سیف انجم کے زیر صدارت ڈی سی او کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی سی او قصور سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو درپیش مسائل اورانکے ممکنہ حل کا جائزہ لیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.