برازیل توانائی بحران پر قابو پانے اور زرعی پیداوار کو بہتر کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہے٬ برازیلی سفیر
برازیل کے سرمایہ کار پاکستان میں سی پیک سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں٬ خالد اقبال ملک
جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:43
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ برازیل کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی کئی مصنوعات برازیل کی مارکیٹ میں بہتر مقام حاصل کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتی ہیں لہذا پاکستان کی تاجر برادری برازیل کے ساتھ تجارت کو بہتر کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو صلاحیت کے مطابق فروغ دینے کیلئے دونوں کے نجی شعبوں کے درمیان قریبی روابط کا فروغ اشد ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کا سفارتخانہ پاکستان کی تاجر برادری کو برازیل میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ 2015میں برازیل کی دنیا کے ساتھ کل تجارت 369ارب ڈالر اور برآمدات 191ارب ڈالر تھیں لیکن پاکستان کے ساتھ اس کی دوطرفہ تجارت صرف 30کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے جو دونوں کی اصل صلاحیت سے بہت ہی کم ہے۔ انہوں نے کہا کم تجارت کی اہم وجہ یہ ہے کہ دونوں ممالک محدود اشیاء میں تجارت کر رہے ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور برازیل مزید شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کیلئے نجی شعبوں کی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان برازیل کو فارسوٹیکلز٬ کیمیکلز٬ سپورٹس گڈز٬ چاول٬ دالیں٬ سبزیاں اور پھلوں سمیت متعدد مصنوعات برآمد کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرغی کا گوشت٬ زرعی مشینری٬ پھلوں کا جوس٬ چائے٬ مصالہ جات ٬ کافی٬ آٹو پارٹس٬ چمڑے کی مصنوعات٬ گرینائٹ٬ الیکٹریکل اپلائنسز اور دستکاری کی مصنوعات سمیت متعدد دیگر شعبوں میں بھی دونوں ممالک باہمی تعاون فروغ دے سکتے ہیں۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور برازیل تجارتی وفود کا باقاعدگی سے تبادلہ کرنے کی حوصلہ افزائی کریں اور ایک دوسرے کے ملک میں سنگل کنٹری نمائشیں منعقد کرنے کیلئے نجی شعبوں کے ساتھ تعاون کریں۔خالد اقبال ملک نے اس موقع پر برازیل کے سفیر کو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھی آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ برازیل کے سرمایہ کار سیپک سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس برازیل کے سفارتخانے کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.