سول ڈیفنس ریلیف کیمپ منیجمنٹ کورس کا آغاز

جمعہ 21 اکتوبر 2016 23:02

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) سول ڈیفنس ریلیف کیمپ مینجمنٹ کورس کا سول ڈیفنس اکیڈمی جی او آر میں آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کورس میں پنجاب بوائے اسکائوٹس کی طرف سے اسکائوٹ لیڈر مقصود چغتائی ٬ فاٹا بوائے اسکائوٹس کے اکرام اللہ ٬سپیشل ایجوکیشن کی پروفیسر عاصمہ بخاری٬افشاں افضل ٬عذرا نسیم٬ شاہدہ قاسم اور ملک بھرسے 25شرکاء شامل ہیں۔ انسٹرکڑزمیں سکندر حسین٬ سعدیہ احمد ٬ سمیرا نذیر ٬ علی اسد شامل ہیں جبکہ کورس کے منتظم اعلیٰ کمانڈنٹ اکیڈمی عامر خان ہیں۔ کورس دوہفتوں پر مشتمل ہوگا۔