کاشتکار موسم سرما کی سبزیو ںکے کیڑوں کے تدارک کیلئے ہدایات پر عمل کر یں٬ماہرین زراعت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 15:13

سلانوالی۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) کاشتکار سبزیوں کے کھیت کو ہر قسم کی جڑی بوٹیوںسے پاک رکھیں تاکہ نقصان دہ کیڑے ان پر پرورش نہ پاسکیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کے مطابق کاشت کار ٹرائکوگراما کے کارڈہر ہفتے لگائیں جنکی تعداد 30فی ایکڑ ہونی چاہئے ٬فصلات اور سبزیوںکی کٹائی کے بعد مڈھ اور پودوںکے دیگر حصوں کواچھی طرح تلف کریں کیونکہ ان میںکیڑے اور سنڈیاں چھپی ہوتی ہیںاور بعد میںکاشت کی جانے والی فصلات اور سبزیوںکیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں ٬پھل توڑتے وقت متاثرہ پھل کھیتوں میں نہ پھینکیںبلکہ اکٹھا کرکے زمین میںدبادیں تاکہ ان میں موجود کیڑے اور انڈے تلف ہو جائیں٬ ایسی زہروںکا انتخاب کریںجو سنڈیوں کے خلاف تو موثر ہوں لیکن فائدہ مند کسان دوست کیڑ وںکے لئے زیادہ نقصان دہ نہ ہوں٬ پروانوں کے انسداد کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں اور شدید حملہ کی صورت میںمحکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ عملہ کی سفارش کردہ زہروں کا استعمال کریں٬سبزیوں پر سپرے کرتے وقت ہفتہ میں کم ازکم دومرتبہ اچھی طرح معائنہ کریںاور کیڑوںکی قسم کے حساب سے سپرے کریں٬ محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کی سفارش کردہ زہریںسپرے کریں٬سپرے ہمیشہ تیار شدہ پھل توڑکر کریں٬اگر کیڑوں کا حملہ ٹکریوںکی شکل میںہو تو صرف متاثرہ حصوں پر سپرے کریں٬مفید کیڑوں کو کم سے کم نقصان دینے والی زہریںاستعمال کریں٬تیز ہوامیںاور دوپہر کے وقت سپرے کرنے سے اجتناب کریں٬ سپرے صبح یا شام کے اوقات میںکریں٬ٹرائکوگراما کے کارڈسپرے کرنے کے بعد لگائیںتاکہ مفیدکیڑوں پر زہر کا اثر کم سے کم ہو۔

متعلقہ عنوان :