کپاس کے بھاؤ میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا.بینالاقوامی کپاس منڈیوں میں مندی کا رجحان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں مسلسل اضافہ اور دوسری جانب پھٹی کی رسد میں تیزی کے باعث روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا دوسری جانب نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھاؤ میں اتار جڑھاو بھی مقامی کپاس کے بھاؤ پر اثر انداز ہو رہا ہے اس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں بھاؤ اوپر تلے ہو رہیں ہیں صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے فی من 5800 تا 6225 روپے جبکہ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 2700 تا 3150 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں فی من 6225 تا 6275 روپے جبکہ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3000 تا 3250 روپے رہا کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 6000روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ کپاس کی پیداوار کا حوصلہ افضا رپورٹ کے بعد مارکیٹ میں کاروباری حجم میں اضافہ ہوا آیندہ دنوں میں مقامی طور پر کپاس کی آمد یومیہ ڈیڑھ لاکھ گانٹھوں کی ہو جائیگی. نسیم عثمان کے مطابق کپاس کی پیداوار کا صحیح تعیون دسمبر کی پیداواری رپورٹ کے بعد لگایا جاسکے گا فی الحال ایک کروڑ 15 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے بھاؤرت اور امریکہ میں موسمی حالات کپاس کی پیداوار کے موافق ہونے کے باعث وہاں کپاس کی پیداوار میں پہلے کے نسبت زیادہ فصل ہونے کا عندیہ مل رہا ہے بھاؤرت سے پاکستان کی ملیں کپاس درآمد کرنے کے بارے میں حجت کرنے کی صورت میں بھاؤرت میں روئی کے بھاؤ میں خاطر خواہ گراوٹ آسکتی ہے آئندہ مہینے میں بھاؤرت میں روئی کی آمد میں اضافہ کی صورت میں وہاں روئی کا بھاؤ فی کینڈی (CANDY) 356 کلو کا بھاؤ جو اس وقت 40000 روپے چل رہا ہے اس میں 5000 روپے کم ہو کر فی (CANDY) 35000 روپے تک آسکتی ہے جبکہ برآمدی قیمت فی پانڈ 71تا 72 امریکن سینٹ تک نیچے آسکتی ہے دریں اثنا صوبہ پنجاب میں ٹیکسٹائل ملوں کو گیس (GAS) کی فراہمی محدود کرنے کی صورت میں پہلے ہی بحرانی کیفیت میں مبتلا ٹیکسٹائل سیکٹر مزید کمزور ہو جائے گا فی الحال بھی ٹیکسٹائل سیکٹرز زبو حالی کا شکار ہے کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور دام میں کمی ہوتی جارہی ہے جس کے باعث ملوں کا بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے مقامی کپاس مارکیٹ میں فی الحال روئی کے بھاؤ میں نمایاں اضافہ ہونے کی توقع نہیں ہے کاروبار کے آخری دنوں میں نیویارک کاٹن مارکیٹ میں 2 امریکن سینٹ کی نمایاں کمی کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں فی من 50 تا 75 روپے کی کمی واقع ہوئی�

(جاری ہے)