پانی قدرت کا وہ نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے٬ نصر اللہ خان
جودہ حکومت نے کوئٹہ کے پانی کے مسئلے کو مستقل حل کیلئے اس سال بجٹ میں اربوں روپے رکھے ہیں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پشونخواہ میپ
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:03
(جاری ہے)
اجتماع میں علاقے کے معتبرین حاجی بابا جان شاہوانی ٬ ملک عیسیٰ شاہوانی ٬ کیچی بیگ یونین کونسل کے چیئرمین ملک فاروق شاہوانی ٬ ڈپٹی چیئرمین بسنت کمار ٬ حاجی بسم اللہ خان ٬واسا کے ایکسیئن رمضان اچکزئی ٬ ایکسیئن علی اکبر اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس سے پہلے انہوں نے فیتہ کاٹ کر اور بٹن دبا کر باقاعدہ نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا ۔ علاقے کے معتبرین نے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی کو حلقے کے ترقیاتی فنڈز سے کیچی بیگ کیلئے ٹیوب ویلز اور سڑکوں کی تعمیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ سریاب وسیع علاقہ ہے اس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے بالخصوص تعلیمی اداروں کی صورتحال کو صحیح کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے اپنے خطاب میں علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔ اور گزشتہ تمام بجٹ میں بلا امتیاز تمام علاقوں میں بلا امتیاز عوامی فلا ح وبہبود کے ترقیاتی سکیمات پائے تکمیل تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانی ایک ایسا قدرتی نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے ۔ موجودہ حکومت نے زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو بلند کرنے کے تمام صوبے بالخصوص کوئٹہ کے اطراف میں چھوٹے ندی نالوں پر چھوٹے ڈیمز اور ٹرینچز کیلئے سروے کا کام مکمل کیا ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع ہوجائیگا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کے پانی کے مستقل حل کیلئے مانگی ڈیم ٬ برج عزیز خان ڈیم ٬ پائپوں کے ذریعے پٹ فیڈرکینال سے پانی لانے کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔ ہمیں پانی کی بوند بوند کو ضیاع ہونے سے بچانا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.