ڈونلڈ ٹرمپ ہر روز یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ عہدہ صدارت کے قابل نہیں ہیں۔صدراوباما- عوامی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹ کو ریپبلکن پر 38 کے مقابلے میں 50 فیصد سے برتری حاصل ہے۔رپورٹ
میاں محمد ندیم پیر 24 اکتوبر 2016 12:21
لاس ویگاس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہر روز یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ عہدہ صدارت کے قابل نہیں ہیں۔وہ ریاست نواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت میں منعقدہ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ مسلسل یہ شکایت کرتے آ رہے ہیں کہ انتخابات میں ان کے خلاف دھاندلی ہو رہی ہے اور اوباما کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ کہ ٹرمپ ہار رہے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس وہ قابلیت نہیں جو اس کام کے لیے ضروری ہے کیونکہ اکثر مواقع پر یہ مشکل ہو جاتا ہے۔ بہت سے اوقات میں چیزیں آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ہوتیں اور آپ کو وہاں جمے رہنے کے قابل ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
ہیلری کلنٹن نے شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں اپنی انتخابی مہم سے خطاب میں ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی سابقہ صدور اور امیدواروں سے پالیسی اور اصولوں پر اختلافات کے باجود انھوں نے ملک کی قیادت کے لیے ان کی قابلیت پر سوال نہیں اٹھایا۔
یہ صدارت کے لیے امیدوار رہنے والے کسی اور شخص جیسا معاملہ نہیں ہے جنہوں نے اتنی وضاحت سے یہ ظاہر کیا کہ وہ امریکہ کے صدر اور کمانڈر انچیف بننے کے قابل نہیں۔ٹرمپ نے اتوار کو فلوریڈا کے شہر نیپلز میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا اور اس میں انھوں نے اپنی حریف پر سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے عراق کے شہر موصل کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے امریکی مداخلت کو ایک بار پھر سیاسی فائدے کے لیے کیا گیا فیصلہ قرار دیا۔رائے عامہ کے جائزوں میں کلنٹن کی ٹرمپ پر برتری برقرار ہے اور عوامی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹ کو ریپبلکن پر 38 کے مقابلے میں 50 فیصد سے برتری حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.