سندھ ہائی کورٹ٬بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق دائردرخواست پروزرت داخلہ٬ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین سے سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق قانونی تجاویز طلب٬سماعت 15 نومبر تک ملتوی
منگل 25 اکتوبر 2016 13:41
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوئٹہ میں 67وکلا ء شہید ہوگئے ٬ سندھ میں بھی کئی لوگوں کو جان کا خطرہ ہے٬ کسی کو انفرادی طور پر کیسے پرائیویٹ سیکیورٹی کی اجازت دے دیں۔سرکاری وکلا وہ قانون بتائیںجس کے تحت ہم دیگر صوبوں کو ہدایت جاری کرسکیں۔
عدالت میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ غیر جمہوری اور انتہاں پسند قوتیں بلاول کو نقصان پہچانا چاہتی ہیں۔ شہید محترمہ کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا۔سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق بلاول کی جان کو خطرہ ہے٬ جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ سندھ میں بھی کئی لوگوں کی جان کو خطرہ ہے کس قانون کے تحت سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت نے وزارت داخلہ٬ ڈپٹی اٹارنی جنرل٬ ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔ واضح رہے کہ پیرکو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے وکیل اختر حسین ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں وفاقی حکومت ٬وزارت داخلہ ٬وزارت قانون ٬سندھ میں قائم پیپلز پارٹی کی اپنی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ غیر جمہوری اور انتہاپسندقوتیں ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں٬وطن واپسی کے بعد دسمبر2007 میں دہشت گردوں نے درخواست گزار کی والدہ وسابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹوکو بھی نشانہ بناکر شہید کیا ٬درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ قانون نافذکرنے والے ملکی اداروں کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزارکی بھی جان کا خطرہ لاحق ہے ٬بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاہے کہ وہ ایک سیاسی پارٹی کے چیئرمین ہیں اور جمہوری حق کے لیے سندھ سمیت ملک کے سارے علاقوں کا سفرکرنا پڑتاہے ٬ ایسے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مکمل تحفظ فراہمی کے لیے اجازت دی جائے کہ درخواست گزار اپنے نجی سیکیو رٹی گارڈز رکھ سکے اور سفر کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کی بھی رعایت دی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.