امریکا کے امیر ترین صدرو‘بل کلنٹن‘ فرینکلن ڈی روزویلٹ‘ہربرٹ ہوور ‘لنڈن بی جانسن‘ جیمز میڈیسن‘اینڈریو جیکسن‘تھیوڈور روزویلٹ‘جارج واشنگٹن اور جان ایف کینیڈی کی کمائی کروڑڈالرتھی‘موجودہ صدرباراک اوباما کی کمائی 70 لاکھ ڈالر ہے۔امریکا سابق صدرو کی دولت کے بارے میں دلچسپ رپورٹ
عمر جمشید منگل 25 اکتوبر 2016 13:49
(جاری ہے)
وہ 19 اگست 1946 میں پیدا ہوئے٬ جنہوں نے 1993 سے 2001 تک صدارت سنبھالی۔
امریکا کے 32ویں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے 1933 سے 1945 تک امریکا کی صدارت سنبھالی تھی۔ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا جن کی کل کمائی 6 کروڑ ڈالر ہے۔ہربرٹ ہوور کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے تھا جو امریکا کے 31ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ان کی کل کمائی 7 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھی٬ وہ 1929 سے 1933 تک امریکا کے صدر رہے۔لنڈن بی جانسن ریاست ٹیکساس کے ایک قصبے میں پیدا ہوئے تھے جو امریکا کے 36ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ان کی کل کمائی 9 کروڑ 8 لاکھ ڈالر تھی۔ انہوں نے 1963 سے 1969 تک امریکا کی صدارت سنبھالی۔ڈیموکریٹک‘ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیمز میڈیسن امریکا کے چوتھے صدر منتخب ہوئے تھے۔جنہوں نے 1809 سے 1817 تک صدارت کا کام کیا٬ ان کی کل کمائی 10 کروڑ ایک لاکھ ڈالر تھی۔امریکا کے ساتھویں صدر اینڈریو جیکسن کی کل کمائی 11 کروڑ 9 لاکھ تھی۔ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا جنہوں نے 1829 سے 1837 تک صدارت کا کام کیا۔تھیوڈور روزویلٹ امریکا کے 26ویں صدر تھے جنہوں نے 1901 سے 1909 تک امریکا کے صدر کی حیثیت سے کام کیا تھا۔ان کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے تھا جن کی کل کمائی 12 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھی۔ٹامسن جیفرسن امریکا کے تیسرے صدر تھے اعلان آزادی کو قلمبند کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ان کی کل کمائی 21 کروڑ 2 لاکھ ڈالر تھی٬ ان کا تعلق ڈیموکریٹک-ریپبلکن پارٹی سے تھا جو 1801 سے 1809 تک امریکا کے صدر منتخب رہے۔امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے منصب صدارت 1789 تا 1797 تک سنبھالے رکھا۔ان کی کل کمائی 52 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھی۔جان ایف کینیڈی ریاست ہائے متحدہ امریکا کے 35 ویں صدر تھے جن کی کل کمائی 1 ارب تھی۔ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا جنہوں نے 1961 سے 1963 تک صدارت سنبھالی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.