پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے زیراہتمام آرٹس کونسل کراچی میں سینئر قلم کاروں کے ساتھ ایک نشت کا اہتمام
قلمی قوت حق گو ئی و بے با کی میں اپنا ثانی نہیں رکھتی یہی وہ طلسما تی کشش ہے جو قلمکار برادری کا طرہ امتیاز ہے۔ مقررین
عمر جمشید منگل 25 اکتوبر 2016 14:26
(جاری ہے)
سید قیصر محمود صاحب نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ایک کا لم نگار اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کو مثبت سوچ دے سکتا ہے اور وہ معاشرے کی برائیوں کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ ان کے حل اور تجاویز بھی پیش کرتاہے یہ کالم نگار کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی ہرایک معاشرتی و سماجی مسائل پر روشنی ڈالے ۔
نوجوان صحافی اور کالم نگار عارف خٹک نے کہا کہ کالم نگاری وقت کی اشد ضرورت ہے کالم نگار جس طرح معاشرے کے حالات کی اپنے الفاظ میں عکاسی کرتا ہے اسطرح کوئی نہیں کر سکتا ہے ۔ڈاکٹر طیب سنگھانوی نے کہا کہ قلم کی طاقت ایک مسلمہ حقیقت ہے جس سے انکار کسی صورت ممکن نہیں ہے تا ریخ گواہ ہے لا غر اور ضعیف وجود رکھنے کے با وجود ایک سچے اور کھرے قلمکار کا قلم ہمیشہ طاقت کا سر چشمہ رہا ہے اس کے سامنے فولادی قو تیں بھی ریزہ ریزہ ہو جا تی ہیں کیو نکہ حق و با طل کی معرکہ آرائیوں میں فتح ہمیشہ حق کی ہو تی ہے اور قلمی قوت حق گو ئی و بے با کی میں اپنا ثانی نہیں رکھتی یہی وہ طلسما نی کشش ہے جو قلمکار برادری کا طرہ امتیاز ہے۔تقریب سے سینئر قلم کار حمیرا طہر صاحبہ,ابراہیم احمد خان ،سلیم فاروقی صاحب،شبیر احمد ارمان ،سلیم آزر ، اختر حفیظ ، آچر خا صخیلی ،ایم جے گوہر ،شمشاد علی خان ،ماجد صدیقی ،اجمل شوبی ،خرم سہیل ، مزمل احمد فیروزی اور پی ایف سی سی سندھ کی جنرل سیکریٹری طاہرہ عالم صاحبہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔ اس قافلے میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کیا گیا جن میں سینئر کالم نگار سید محبوب چشتی، ریحان الدین فیضی، زرمینہ زار، حمزہ حامی، زیشان احمد، عمران راجپوت ،فیض محمد خان اور دنیا نیوز کے محمد ابراہیم خان شامل تھے ۔ تقریب کے اختتام پر پی ایف سی سی کے جنرل سیکریٹری منصور احمد خا ن نے تمام قلمکاروں کا شکریہ ادا کیا اور پی ایف سی سی کی جانب سے معز کونسل ممبران کو "سند تحسین "پیش کی گئی. قلم کارشکیلہ سبحان اور زوہیب خان کو شعبہ I.Tاور سوشل میڈیا پر بھر پور کردار دا کرنے پر تعریفی اسناد دی گئی ۔ تقریب میں کراچی کے علاوہ اندرون سندھ سے بھی کالمنگاروں نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ، سماعت کی تاریخ تبدیل، چھ مئی کو سماعت ہوگی
-
لاہورہائیکورٹ کا فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے ، صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیا ہے،عظمی بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.