ایران کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

پاکستانی حکومت کی مدد کر نے کیلئے تیار ہیں ٬ْایرانی وزارت خارجہ ایران کے اٹارنی جنرل کی وزیر قانون زاہد حامد سے ملاقات ٬ْ کوئٹہ واقعہ کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 17:57

ایران کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

تہران/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ایران نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ا سلسلے میں پاکستانی حکومت کی مدد کر نے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے پاکستان کی حکومت٬ قوم اور اس دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا دوسری جانب ایران کے اٹارنی جنرل حجت الاسلام محمد جعفر منتظری نے کوئٹہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر قانون و انصاف زاہد حامد سے ملاقات میں اس واقعہ پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :