پاکستان پوسٹ کا پے آرڈر کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنے کیلئے کارنداز پاکستان سے معاہدہ
منگل 25 اکتوبر 2016 18:47
(جاری ہے)
اس منصوبے کا مقصد پاکستان پوسٹ کی رسائی کی خدمات کو بہتر بنانا اور پاکستان پوسٹ کیلئے آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل فاخر سید شہریار الدین نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان پوسٹ کی خدمات میں بہتری کے ساتھ پاکستان پوسٹ کی خدمات کے دائرہ کار کو 2020ء تک موجودہ 6.5 فی ایک لاکھ افراد سے بڑھا کر 30 افراد تک کردیا جائے گا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مالیاتی خدمات کا ایک نیا پورٹ فولیو پاکستان پوسٹ کے صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے میں ملک میں مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں کارنداز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برانچ لیس بینکنگ٬ موبائل لین دین اور ای کامرس میں نئے مواقعوں کے پیشِ نظر اپنے اصلاحات پروگرام کے تحت پاکستان پوسٹ کا مقصد دیہی علاقوں کی مالیاتی شمولیت اور ڈاک خانوں کے وسیع نیٹ کے ذریعے موبائل منی آرڈر کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کارنداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی سرفراز حسین نے کہا کہ کارنداز پاکستان دیہی اور پسماندگی علاقوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے ان کی وسیع تر مالیاتی شمولیت کیلئے مصروفِ عمل ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہم بہتر٬ باحفاظت اور سہولت کے ساتھ موبائل منی آرڈر کی یہ خدمات پسماندہ علاقوں تک پہنچانے کیلئے پرامید ہیں۔ تقریب سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری کمیونیکشن خالد مسعود چودھری نے حکومت کی طرف سے ادائیگی کے بہائو کی ڈیجیٹائزنگ کی اہمیت پر زور دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ملک کی مالی شمولیت پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.