اسکاٹ لینڈ میں پتنگ سے بجلی بنانے کا منصوبہ
․صرف ایک پتنگ سے 3 میگاواٹ تک بجلی بنانے میں کامیاب ٬ 2025 تک اس اچھوتے طریقے کی بدولت سینکڑوں میگاواٹ بجلی بنائی جاسکے گی٬ کمپنی
منگل 25 اکتوبر 2016 19:46
اسکاٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پتنگ بازی کا شوق بہت خطرناک ہے اور بعض مرتبہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ کی ایک کمپنی پتنگوں ہی کی مدد سے بجلی بنانے کے ایک منصوبے پر کام کررہی ہے اور اس وقت صرف ایک پتنگ سے 3 میگاواٹ تک بجلی بنانے میں کامیاب بھی ہوچکی ہے۔اس کمپنی کو امید ہے کہ 2025 تک اس اچھوتے طریقے کی بدولت سینکڑوں میگاواٹ بجلی بنائی جاسکے گی۔
پتنگ سے بجلی بنانے کا تصور نسبتاً نیا ضرور ہے لیکن اصول وہی پرانا ہے جس سے ہر پتنگ باز بخوبی واقف ہے۔ ڈور سے بندھی ہوئی پتنگ جیسے جیسے ہوا کے زور سے بلند ہوتی ہے٬ ویسے ویسے ڈور والی چرخی بھی (پتنگ کی قوت کے باعث) گھومنے لگتی ہے۔ کائٹ پاور سولیوشنز کے ماہرین نے یہی اصول تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ استعمال کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے ایک ہلکی لیکن مضبوط ڈور کے دونوں سروں پر یکساں جسامت والی 2 بڑی پتنگیں باندھیں جن کی شکل پیراشوٹ جیسی تھی۔
پتنگوں کو جوڑنے والی ڈور٬ زمین پر رکھے ایک ٹربائن (چرخی) میں سے چکر کاٹتی ہوئی گزر رہی تھی۔ دونوں پتنگیں ایک ساتھ اڑائی گئیں۔ جب ایک پتنگ پر ہوا کا زور زیادہ ہوتا تو وہ زیادہ اونچا اٴْڑنے کی کوشش کرتی لیکن مخالف پتنگ کو کھینچ کر نیچے کردیتی۔ اسی طرح جب دوسری پتنگ پر ہوا کا زیادہ زور پڑتا تو وہ خود تو زیادہ اونچی ہوجاتی لیکن پہلی پتنگ کو کھینچ کر نیچے کردیتی۔ یوں پتنگوں کے درمیان کھینچا تانی کا سلسلہ چلتا رہتا جس کی وجہ سے زمین پر لگی ہوئی ٹربائن بھی بار بار گھومتی رہتی اور ٹربائن کے گھومنے سے بجلی پیدا ہوتی رہتی۔کمپنی نے اپنے تجربات کی ابتدائ چھوٹے پیمانے سے کی اور انہیں بتدریج وسعت دیتے ہوئے بجلی کی زیادہ پیداوار دینے کے قابل بنایا۔ البتہ اس طریقے میں ایک خامی یہ ہے کہ اس سے صرف ایسے مقامات ہی پر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جہاں سارا سال یکساں رفتار سے تیز ہوا چلتی رہتی ہو۔ اسکاٹ لینڈ میں ایسا ہی ایک علاقہ ’’اسٹران رائر‘‘ ہے جہاں کی آبادی بھی بہت کم ہے۔پتنگوں سے بجلی بنانے والا پہلا بڑا یونٹ بھی اسی علاقے میں آزمایا جارہا ہے۔ آزمائشوں کی کامیاب تکمیل کے بعد اس سے قریبی آبادی کو بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی بنانے کا یہ انوکھا طریقہ٬ توانائی کے بیشتر متبادل ذرائع سے کم خرچ ہے جب کہ چلانے میں نہایت آسان بھی ہے کیونکہ اس میں ہر ایک پتنگ سے 2 یا 3 میگاواٹ تک بجلی بنائی جاسکے گی۔قبل ازیں اسی طرح کے ایک تحقیقی منصوبے پر اٹلی میں بھی کام ہوچکا ہے۔ تکمیل بعد کائٹ پاور سولیوشنز وہ پہلا برطانوی منصوبہ بن جائے گا جو پتنگوں سے بجلی بنائے گا۔ کامیابی کی صورت میں اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی اور اس میں پتنگ سے بجلی بنانے والے مزید یونٹ نصب کیے جائیں گے اور متوقع طور پر سینکڑوں میگاواٹ بجلی بھی بنائی جائے گی۔ شاہد عباسمزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.