پنجاب بھرمیں تمام گول اورآسمانی جھولے بندکرنے کے احکامات جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 20:17

پنجاب بھرمیں تمام گول اورآسمانی جھولے بندکرنے کے احکامات جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں تمام گول اورآسمانی جھولے بندکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ مالکان کوجھولے چلانے سے قبل این اوسی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ تمام اضلاع کے ڈی سی او زکے نام مراسلہ جاری کیاگیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام گول اور آسمانی جھولوں کو کام کرنے سے روک دیا جائے اور یو ای ٹی کے شعبہ میکینکل سے ان جھولوں کو این او سی حاصل کرنے کا پابند کیا جائے کہ یہ جھولے چلنے سے انسانی جانوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ محکمہ بلدیات نے تمام ڈی پی او زاورڈی سی اوز کو یہ حکم نامہ ارسال کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :