ایران کے اٹارنی جنرل کی چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری سے ملاقات
چیئرمین نیب نے وفد کو نیب کے کام اور پاکستان میں انسداد بدعنوانی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میںآگاہ کیا
منگل 25 اکتوبر 2016 20:35
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ نیب پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا ایسا ادارہ ہے جسے آگاہی٬ روک تھام اور عملدرآمد کے ذریعے کرپشن کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیب نے ایک جامع قومی انسداد بدعنوانی سٹرٹیجی تشکیل دی ہے جس کے تحت ملک میں بدعنوانی کے عفریت کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیب کے قیام کے بعد 16 سال میں اسے انفرادی اور پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کی جانب سے تین لاکھ 24 ہزار 313 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے نیب نے 6507 انکوائریاں مکمل کی ہیں جبکہ ان میں سے 3252 انکوائریاں باضابطہ طور پر تحقیقات کے عمل سے گزر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی تمام تر توجہ عوام سے بڑے پیمانے پر مالیاتی دھوکہ دہی پر ہے٬ مالیاتی کمپنیوں٬ بینک فراڈ٬ بینکوں سے قرضے لے کر واپس نہ کرنے٬ اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال اور حکومتی ملازمین کی جانب سے ریاستی فنڈز میں خورد برد کے مقدمات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے ایک مؤثر مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا ہے جس کا کام اس کی شکایات کی تصدیق٬ شکایات کے اندراج٬ اس کی تحقیقات٬ انکوائری٬ پراسیکیوشن اور علاقائی بورڈ کے اجلاسوں کے اعداد و شمار برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک ممالک میں پاکستان کا شمار رول ماڈل کے طور پر ہوتا ہے٬ پاکستان خطہ کا واحد ملک ہے جس کے سی پی آئی اشاریے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کم ہوئے ہیں٬ پاکستان سارک اینٹی کرپشن کا پہلا چیئرمین ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے جو نیب نے پاکستان کیلئے حاصل کی ہے۔ اس موقع پر ایران کے اٹارنی جنرل نے نیب کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ایران میں انسداد بدعنوانی کے اداروں کے کام کے حوالہ سے چیئرمین نیب کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ باہمی مفاد کے امور پر تعاون اور رابطے بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ دونوں وفود میں اس موقع پر سووینئر کے بھی تبادلے ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.