پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے میں معاون ہے٬ ماہرین زراعت

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:29

فیصل آباد۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے ٬ فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے جبکہ جدید طریقہ کاشت سے 60 من فی ایکڑ تک گندم کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہٰذا کاشتکار پوٹاش کے استعمال سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ بمپر کراپ کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اگر سفارش کردہ مقدار کے مطابق بیج کی بوائی اور جڑی بوٹیوں پر بروقت قابو پانے سمیت بیج کو دوائی لگا کر کاشت کیاجائے تو فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ تحفظ نباتات کے اصولوں کے مطابق نوکیلے اور چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں بشمول باتھو ٬ لہلی٬ لہیہ وغیرہ کو کنٹرول کرنے کیلئے پہلے پانی کے بعد وتر حالت میں سپرے کرناچاہیے جبکہ نوکیلے و چھوٹے پتے والی جڑی بوٹیوں بشمول دنبی سٹی ٬ جنگلی جئی کو کنٹرول کرنے کیلئے دوسرے پانی کے ساتھ سپرے اشد ضروری ہے ۔