باجوڑایجنسی ٬ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر٬شینکی ڈاگ الیون نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا
بدھ 26 اکتوبر 2016 17:29
(جاری ہے)
فائنل میچ کے مہمانان خصوصی اے پی اے ناوگئی طارق اللہ اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فاٹا کے آرگنائزر نظام الدین خان تھے جبکہ اس موقع پرکھلاڑیوں ۔ سیاسی وسماجی رہنمائوں اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھے ۔
فائنل میچ میں شینکی ڈاگ الیون نے بہرام پور الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 17رنز سے ہرادیا۔ شینکی ڈاگ الیون کے کپتان وکیل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10اوورز میں 129رنز بنائے جس میں عالمگیر نے سب سے ذیادہ 45رنز بنائے۔ بہرام پور الیو ن کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد111رنز پر آئوٹ ہوگئی اور اس طرح شینکی ڈاگ نے میچ 17رنز سے جیت لیا۔عالمگیر کو میچ کابہترین کھلاڑی جبکہ وکیل کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ ٹورنامنٹ میں 17ٹیموں نے حصہ لیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی اے ناوگئی طارق اللہ نے کہاکہ کھیل کھود نہ صرف صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ عسکریت پسندی کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے لیے انتہائی لازمی ہے ۔ طارق اللہ خان نے کہاکہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ایجنسی میں کھیلوں کے ترقی کے لیے اقدامات کی جائے اور اس سلسلے میں تما م وسائل بروئے کار لائی جارہی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان کے فرزند اور مسلم لیگ یوتھ ونگ فاٹا کے آرگنائزر نظام الدین خان نے کہاکہ باجوڑایجنسی کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہیں اور یہاں کے کھلاڑیوں نے قومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہیں۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سالانہ ترقیاتی فنڈ میں سولر ٹیوب ویل کا منصوبہ شامل کیاگیاہیں اور بہت جلد اس پر کام شروع ہوگا۔ نظام الدین خان نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ اس سٹیڈیم میں ڈے اینڈنائٹ میچز شروع ہوجائے اور انشاء اللہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائے جائیں گے ۔ تقریب سے سرحد رورول سپورٹ پروگرام باجوڑایجنسی کے اہلکار نثارالحق نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا اور بتایاکہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام جنوری 2015سے ایجنسی میں صحت ٬ تعلیم ٬ لایولی ہوڈ اور سپورٹس کے فروغ جیسے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ ایک ہفتہ تک جاری اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سترہ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے دو سو سے زیادہ کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.